مسلم نوجوانوں کو روزگار فراہمی کیلئے مساعی

ورنگل میں پولیس جائیدادوں کیلئے مسلم امیدواروں کو مفت تربیت: کمشنر
حیدرآباد۔/17جولائی، ( شاہ نواز بیگ ) تلنگانہ حکومت نے مسلمانوں کی فلاح و بہبودی کیلئے ٹھوس اقدامات جاری کرتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے سلسلہ میں تلنگانہ کے پولیس کمشنر یٹ اور پولیس ہیڈ کوارٹرس پر پولیس کانسٹبل، سب انسپکٹرس کے تقررات کے سلسلہ میں مفت تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلہ میں ورنگل پولیس کمشنر ڈاکٹر وشوا جیت رویندر نے نمائندہ ’سیاست‘ شاہ نواز بیگ کو ایک خصوصی انٹرویو میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کمشنریٹ پر صبح 10بجے تا شام7 بجے تک مسلم نوجوانوں کے تربیتی کیمپ کے دستاویزات کا معائنہ اور فری کوچنگ دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سب انسپکٹر آف پولیس ، کانسٹبل کے جائیدداوں پر تقررات کے سلسلہ میں آن لائین داخل کی گئی ۔ دستاویز کے ساتھ دفتر پہنچ کر مقامی سرکل انسپکٹر سے رجوع ہوں تاکہ طلباء امتحانات آسانی سے دے سکیں۔ تلنگانہ کے کئی پولیس ہیڈکوارٹرس پر اس طرح کے مفت تربیتی کیمپ رکھے جارہے ہیں جس سے مسلم نوجوان استفادہ کرسکیں۔