حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس پہاڑی شریف کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 60 سالہ مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ جناب زاہد علی خان کی ہدایت پر اس مسلم نعش کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ بنی لال پیٹ میں بعد ادائی فرائض جناب سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل، سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ کی سرپرستی میں تدفین عمل میں لائی گئی جس کی شناخت اس طرح مرحوم محمد رزاق ولد محمد اکرام الدین ایک ماہ سے لاپتہ تھے جس کی شکایت پی ایس چندرائن گٹہ میں درج کرائی گئی۔ ورثاء ادارہ سیاست پہنچنے پر اس بات کی اطلاع ملی کہ مرحوم کی پولیس پہاڑی شریف کی درخواست پر تدفین کردی گئی۔ آج صبح بعد نماز فجر مرحوم کے ورثاء سید عابد حسین، سید حامد حسین، محمد امجد، محمد عامر، محمد عمران، محمد نصیر، محمد فاروق قبرستان پہنچے اور دعائے مغفرت کے بعد سید عبدالمنان کا شکریہ ادا کیا اور ادارہ سیاست پہنچ کر جناب زاہد علی خاں صاحب کیلئے اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی۔
بشریٰ تبسم نے کہا کہ اطلاع ملنے کے بعد کچھ لوگ قبرستان پہنچے۔ اللہ پاک سے دعا ہیکہ سارے مرحومین کے ورثاء کو اللہ پاک صبر عطا فرمائے۔