حیدرآباد 2 نومبر (سیاست نیوز)جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس چلکل گوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا ہیں۔ چرلہ پلی جیل سے شیخ مستان علی ساکن بھینسہ کو بوجہ بیماری جیل سے گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئے ۔ پولیس چلکل گوڑہ ادارہ سیاست سے رجوع ہوئی اور تدفین کی درخواست کی اسی طرح پولیس نارائن گوڑہ کے مراسلہ میں بتایا گیا کہ ایک مسلم جن کی عمر 39 سال ہے قتل کردیا گیا کو مقتول کا اتہ پتہ نا معلوم ہونے سے ادارہ سیاست سے تدفین کی گذارش کی گئی۔ اسی طرح پولیس شاہ عنایت گنج سے محمد شریف الامین کے مراسلے میں پولیس گولکنڈہ 1 ، ریلوے پولیس کاچیگوڑہ 1،پولیس سیف آباد 1 ، ایس آر نگر 1 ،کلثوم پورہ 2 ،ریلوے پولیس حیدرآباد 1 ،کنجن باغ 1 جملہ 14 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہسپتال سے قبرستان کوکٹ پلی منتقل کیا گیا ۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر نے قبرستان ہی میں پڑھائی ۔ کار خیر میںحصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے صدر قبرستان شیخ عبدالعزیز اور ان کے رفقاء کی ستائش کی۔