مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ریلوے پولیس کاچیگوڑہ سے سب انسپکٹر پولیس محمد ریاض کا مراسلہ وصول ہوا اور پولیس شاہ عنایت گنج سے محمد شریف کا موصول ہوا جس میں 4 مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی اس طرح پولیس منگل ہاٹ 1 ،پولیس افضل گنج 1 ، پولیس بیگم بازار 1 ، پولیس گولکنڈہ 1،پولیس راجندر نگر 1 ، پولیس حبیب نگر 1 اس طرح 10 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں مولانا محمد طفیل نے پڑھائی۔ کار خیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے صدر قبرستان شیخ عبدالعزیز اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا۔