مسلم ممالک امریکہ کیخلاف متحد ہوجائیں: علی خامنہ ای

انقرہ، 26، اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے مسلم ممالک سے امریکہ کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے ۔ سرکاری ٹیلیویژن پر آج اپنے بیان میں ایرانی رہنما علی خامنہ ای نے کہا کہ’ایران اپنے حریف کی دھونس کے آگے نہیں جھکے گا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ایرانی قوم نے امریکہ اور دیگر مغرور قوتوں کی دھونس اور جارحانہ کوششوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے اور ہم آگے بھی اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے ۔ تمام مسلم ممالک کو امریکہ اور دیگر دشمن طاقتوں کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے ‘۔