مسلم مزدور کو زندہ جلادینے والے شمبھو لال کو دو دن کی پولیس تحویل

جئے پور ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کی عدالت نے آج مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم مزدور کو زدوکوب کرکے نذرآتش کرنے کے ملزم شمبھو لال کو دو دن کیلئے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ 6 ڈسمبر کو راجستھان کے موضع راج سمن میں مسلم شخص کی جلی ہوئی نعش دستیاب ہوئی تھی۔