مسلم مائناریٹی پیس اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن کا اجلاس

حیدرآباد ۔ یکم ؍ ڈسمبر (پریس نوٹ) مسلم مائناریٹی پیس اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن اپل (رجسٹر) کی افتتاحی تقریب صدر اسوسی ایشن جناب خواجہ معین الدین کی صدارت میں متصل یکمنار مسجد اپل منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقامی رکن اسمبلی شری این وی ایس ایس پربھاکر نے شرکت کی۔ اس موقع پر جناب خواجہ معین الدین نے اسوسی ایشن کے قیام و اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے مسلم مسائل پر بھی توجہ مبذول کروائی۔ انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر مسلمانوں کیلئے قبرستان کی اراضی الاٹ کئے جانے کیلئے عاجلانہ یکسوئی پر زور دیا۔ نیز مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی، سماجی پسماندگی کے ازالہ کیلئے شادی خانہ ٹیکنیکل سنٹر اور 12 فیصد مسلم تحفظات کی وکالت کی۔