مسلم لڑکی کو گود لینے والے ہندو شخص پر حملہ ‘ 16 ضربات پہونچائے گئے

حیدرآباد/29جون( سیاست نیوز) گوکل چاٹ بم دھماکے میں ماں باپ کو کھودینے والی مسلم لڑکی کو گود لینے والے ہندو شخص کو ہراسانی کا سلسلہ جاری ہے۔ بم دھماکے کے بعد معصوم لڑکی کو پاپا لال روی کانت نے اپنا لیا تھا اور اسے اسلام پر قائم رکھتے ہوئے پرورش کررہا تھا۔ پاپالال کے رشتہ دار اور محلے دار اس کے اس اقدام سے ناراض ہیں اور اسے نشانہ بنارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یکم جون کو پاپا لال پر مقامی ہندو نوجوانوں نے پھر حملہ کرکے 16 ضربات لگائے جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور وہ دواخانہ میں زیر علاج ہے۔ شاہ عنایت گنج پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے بالا کرشنا، چندو اور دیگر کو گرفتار کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں۔