مسلم طلبہ کیلئے مہارت کی تربیت

ممبئی 3اپریل(سیاست ڈاٹ کام)ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل (اے ایم پی ) کے زیراہتمام ایک بارپھر بے روزگار نوجوانوں کے لیے اسکل ٹریننگ میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جوکہ سنیچر 6 اپریل کو ممبئی میں انٹاپ ہل شیخ مصری علاقہ کے حضرت بھٹکلی شاہ درگاہ کمپاؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اے ایم پی اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کا ایک قومی پلیٹ فارم ہے جہاں یہ افراد اپنی معلومات، ذہانت، تجربہ اور صلاحیت کو رضاکارانہ طور پر ملک و ملت کی ترقی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اے پی ایم پچھلے 11 سال سے مسلمانوں کو تعلیمی اور معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اس کے لیے پورے ملک میں کئی سارے پروجیکٹس چلاتی ہے ۔