حیدرآباد۔6مئی (سیا ست نیوز) مسلم سرکاری ملازمین ماہ رمضان المبارک کے دوران 4 بجے دفتر سے روانہ ہوسکتے ہیں۔حکومت نے 7مئی تا4جون رمضان المبار ک کے پیش نظر مسلم سرکاری ملازمین کے دفتری اوقات کار میں تبدیلی لاکر انہیں ایک گھنٹہ قبل گھر جانے کی اجازت فراہم کردی ہے ۔ محکمہ جی اے ڈی کی جانب سے اعلامیہ نمبر 319/Spl.E/2019جاری کرتے ہوئے مسلم سرکاری ملازمین بشمول اساتذہ کو اجازت دی کہ وہ ماہ رمضان کے دوران اپنی متبدلہ مصروفیات کے پیش نظر جلد اسکول اور دفاتر سے روانہ ہوسکتے ہیں ۔