مسلم سافٹ ویر انجینئر کے قتل پر مودی کا اظہارافسوس

ہمارا ضمیر ہرگز معاف نہیں کرے گا، وزیراعظم کا بیان
نئی دہلی ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے پونے میں ایک مسلم سافٹ ویر انجینئر کے قتل پر اظہاردکھ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ ہمارا ضمیر ہرگز معاف نہیں کرے گا۔ لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے 2 جون کو پونے میں مسلم سافٹ ویر انجینئر محسن شیخ کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فیس بک پر قابل اعتراض مواد پیش کرنے کے خلاف نوجوانوں کے گروپ نے زدوکوب کرکے اسے ہلاک کیا تھا۔