صدرہندوراشٹرا سینا کو ایک روزہ پولیس تحویل
پونے ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) دائیں بازو کے انتہاء پسند تنظیم ہندو راشٹر سینا کے سربراہ دھننجے دیسائی کو ایک روز کی پولیس تحویل میں دیا گیا ہے۔ 28 سالہ مسلم سافٹ ویر انجینئر محسن شیخ کے قتل کے سلسلہ میں ان کے ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ہندو نوجوانوں نے اس مسلم نوجوانوں کو شدید زدوکوب کرکے ہلاک کیا تھا۔ دیسائی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 اور 120B کے تحت قتل کے الزام کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل نے ان کی پولیس تحویل میں پوچھ گچھ کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس نے محسن شیخ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی سازش رچائی تھی۔ خودساختہ ہندو راشٹرسینا کے سربراہ کو ایک اور کیس کے سلسلہ میں عدالتی تحویل حاصل ہے۔ سرکاری وکیل بی آر پاٹل نے دیسائی کو 7 روزہ پولیس تحویل میں دینا کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے ایک روز کی تحویل دی ہے۔