مسلم روزہ دار کو زبردستی روٹی کھلانے کا واقعہ

نئی دہلی 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے آج مفاد عامہ کی ایک درخواست مسترد کردی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ اسپیکر لوک سبھا اور صدر نشین راجیہ سبھا کو یہ ہدایت دی جائے کہ شیوسینا کے 11 ایم پیز کو نا اہل قرار دیں کیونکہ انہوں نے ماہ رمضان میں مہاراشٹار سدن کے ایک مسلم روزہ دار ملازم کو زبردستی روٹی کھلائی تھی ۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس جئینت ناتھ نے درخواست گذار مولانا انصار رضا اپنی درخواست کے مفاد عامہ ہونے سے متعلق کوئی بھی مواد پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ عدالت کے خیال میں متعلقہ حکام کی جانب سے پہلے ہی کارروائی کی جا رہی ہے اور ان کے خیال میں یہ معاملہ عدالت کی مداخلت کا متقاضی نہیں ہے ۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر یہ درخواست مسترد کردی گئی ۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملہ میں اڈیشنل کمشنر نے شکایت درج کروائی ہے اور وزیر داخلہ نے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے ایسے میں تیسرے فریق کو کسی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے ۔