نئی دہلی۔ 8 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا ہے کہ وہ عیسائی اور مسلم طبقہ کے دلتوں کو شیڈول کاسٹ (ایس سی ) کیلئے تحفظات کے دائرہ کار میں شامل کرنا نہیں چاہتی ۔ مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف تھاور چند گہلوٹ نے ایس سی زمرے کے تحت مزید ذاتوں کو شامل کرنے کے بل پر مباحث کے دوران کہا کہ ہم اس تجویز سے اتفاق نہیں کرتے۔ اُن کااشارہ ارکان کے اس مطالبے کی طرف تھا کہ دلت عیسائیوں اور دلت مسلمانوں کو ایس سی کوٹہ کے تحت تحفظات فراہم کئے جائیں۔