مسلم خاتون ا میدوار طاہرہ امتہ الودود کی انتخابی مہم

اسپرنگ فیلڈ (یوایس) ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سیاہ فام لبرل خاتون طاہرہ امتہ الودود نے مغربی مساچیوسیٹس کی ڈیموکریٹک پرائمری میں سیاسی طور پر طاقتور سمجھے جانے والے رچرڈنیل کو چیلنج کیا ہے حالانکہ طاہرہ کو اتنی مقبولیت بھی حاصل نہیں ہے اور نہ ہی انکے پاس اتنا فنڈ ہیکہ وہ انتخابات کے اخراجات برداشت کرسکیں۔ تاہم 44 سالہ طاہرہ جو ایک افریقی۔ امریکی مسلم سیول رائٹس قانون داں ہیں، نے کہا کہ انہیں اپنے حامیوں اور والینٹرس کا زبردست تعاون حاصل ہے۔ 4 ستمبر کو منعقد شدنی پرائمری میں موصوفہ رچرڈنیل کو چیلنج کرنے والی واحد امیدوار ہیں۔