حیدرآباد 27 مارچ ( این ایس ایس ) یہ یاد دہانی کرواتے ہوئے کہ ٹاملناڈو مسلم تحفظات کا مسئلہ سپریم کورٹ میں زیر دوران ہے بی جے پی قائد مقننہ جی کشن ریڈی کہا کہ ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کو ٹاملناڈو کے طرز پر تحفظات فراہم کرنے کہانیاں سنا رہی ہے ۔ اسمبلی میڈیا پوائنٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کشن ریڈی نے ریاستی حکومت پر تنقید کی کہ وہ بنی بنائی کہانیاں سنا رہی ہے ۔ ریاستی حکومت نے بجٹ سشن کہانیاں سناتے ہوئے مکمل کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ مرکزی فنڈز ‘ قرض کے حصول اور شراب کی فروخت کے فنڈز سے ایوان کو چلا رہے ہیں۔