نئی دہلی۔/31مارچ، ( سیاست ڈٹ کام ) قومی حقوق انسانی کمیشن نے جھار کھنڈ میں پیش ائے مویشیوں کے دو مسلم تاجروں پر منصوبہ بند حملہ کے واقعہ پر ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کردی ہے۔ جبکہ کمیشن کو یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ ریاست میں مسلم تاجران مویسی پر حملہ کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ لیکن سرکاری انتظامیہ غیر جانبداری سے نمٹنے میں ناکام ہوگیااور 18مارچ کو بھی دو تاجروں کو مارمار کر ہلاک کردیا گیا۔ کمیشن نے جھار کھنڈ کے چیف سکریٹری کو روانہ نوٹس میں ہدایت دی ہے کہ اندرون چار ہفتے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔