نئی دہلی ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آزاد ہندوستان اپنے قیام کے 72 سال بعد بھی عمومی اعتبار سے معیاری تعلیم تک محروم طبقات کو آسان رسائی فراہم کرنے سے قاصر رہا ہے۔ مختلف سرکاری سروے میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کا تذکرہ تو ہے لیکن مسلمانوں کو بری طرح نظرانداز کیا گیا ہے حالانکہ سچر کمیٹی کے مطابق مسلمان دیگر تمام طبقات سے پسماندہ ہیں۔ اس لئے سی ای آر ٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ مسلم اکثریتی اضلاع میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے مراکز قائم کئے جائیں۔