تہران : اسلامی جمہوریہ ایران نے ماہ صیام کے آخری جمعۃ المبارک کو دنیا بھر میں دفاع القدس کے لئے ہونے والی ریلیوں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایران کی مجلس خبر گان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں عالم اسلام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کو پورے مذہبی جذبے کے ساتھ منائیں او رپوری دنیا میں دفاع القدس کیلئے ریلیاں جلوس او رمظاہرے منعقد کئے جائیں ۔
بیان میں کہا گیا کہ عالمی یوم القدس عالم اسلام کی بیداری کا امتحان ہے اور اس روز پوری مسلم امہ کو اپنے فروعی، سیاسی او رمذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر القدس کے خلاف امریکی ۔صیہونی سازش کو ناکام بنایاجائے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل او راس کے حامی طاقتوں کے ساتھ قبلہ اول کو یہود یانے ،اسے شہید کرنے ، القدس کو یہودیوں کوگڑھ بنانے اورپورے فلسطین کو عالم اسلام سے چھیننے کی سازش کررہے ہیں ۔
ان سازشوں کو روکنے کے لئے مسلم امہ کو بھی بیداری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا ۔