مسلمان میرا ساتھ دیں ‘ خلیفہ ابوبکر ال بغدادی کی اپیل

بغداد ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عراق میں خود ساختہ خلیفہ ابراہیم ابوبکر بغدادی نے موصل کی ایک مسجد میں غیر معمولی طور پر منظر عام پر آکر مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ان کی حمایت کریں ۔ ہفتہ کو پیش کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے موقع پر وسط موصل کی النور مسجد میں مصلیوں سے خطاب کرتے ہوئے سیاہ جبہہ زیب تن کیے ہوئے طویل باریش میں ابوبکر البغدادی نے کہا کہ میں آپ لوگوں کا ولی ہوں جو آپ کی قیادت کررہا ہوں ۔ اگرچیکہ میں آپ لوگوں سے بالاتر نہیں ہوں اگر آپ مجھ میں اچھائیاں دیکھ رہے ہیں تو میری مدد کرئیے ۔ اگر آپ کو محسوس ہو کہ میں غلط ہوں تو مجھے مشورہ دیں اور مجھے راہ راست پر لائیں ۔ میری حمایت کریں اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کریں ۔ یہ ویڈیو ٹیپ سب سے پہلے بغدادی کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ بغدادی کی پیدائش 1971 میں عراق کے شہر سامرہ میں ہوئی اور وہ امریکہ کے خلاف جاری سرگرمیوں میں شامل ہوئے ۔۔