مسلمان سائنس داں ۔ابنِ رشد

بچو! مسلم سائنسدانوں میں ابن رشد ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا پورا نام ابوالولید محمد بن احمد بن رشد تھا۔ یہ قرطبہ میں 1162ء میں پیدا ہوئے۔ ابن رشد خاموش طبع انسان تھے۔ انہیں مغرب کا ابن سینا تسلیم کیا جاتا ہے۔ وہ ایک بہترین طبیب، ماہر فلکیات اور فلسفی تھے۔
حصول علم ان کیلئے زندگی کا سب سے اہم مشغلہ تھا۔ ابن رشد کو دینی علوم میں مہارت حاصل تھی جو ان کی خاندانی خصوصیت تھی لیکن اس کے ساتھ انہوں نے طب کے علم میں بھی مہارت حاصل کی ہے۔ ابن رشد نے چیچک کی بیماری پر تحقیق کی۔ ان کی تحریر کردہ کتاب’’ الکلیات فی الطب ‘‘ کو دنیا کی پہلی چیچک کی کتاب ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس میں چیچک کے حوالے سے اہم طبی معلومات فراہم کی گئیں۔ بعد ازاں چیچک پر جتنی تحقیق ہوئی اس میں ابن رشد کی مذکورہ کتاب سے مستفیض ہونے کے ساتھ تحقیقات کی روشنی میں اس مرض کے علاج پر کام کیا گیا۔ابن رشد نے اپنی کتاب میں آنکھ کی پتلی کے بارے میں بھی لکھا ہے، ابن رشد کی متعدد تصانیف لاطینی زبان میں موجود ہیں جن کا عربی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔