مسلمان داعش کا مقابلہ کریں مفتی اعظم سعودی عرب

ریاض ۔ /7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے عالم دین نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئی ایس جہادی گروپ کا مقابلہ کریں ، جس نے عراق اور شام کے بعض حصوں پر قبضہ کرلیا ہے ۔ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ کے حوالے سے روزنامہ الاقتصادیہ نے اطلاع دی کہ یہ گروپ جارحیت اور ظلم کررہا ہے اور خون ریزی کا مرتکب ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ گروپ مسلمانوں سے مقابلہ کرتا ہے تو مسلمانوں کو بھی اس کا مقابلہ کرنا چاہیے تاکہ عوام اور مذہب کو ان کی برائیوں اور نقصانات سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے جب سے لڑائی شروع کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان کی یہ کارروائیاں ایک خفیہ اور ناپاک عزائم پر مبنی ہے جس سے مسلمانوں کی امیج مسخ ہورہی ہے ۔