پیرس۔30 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)مسلمان شدت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے فرانسیسی پادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج فرانس کے مسلمان اور مسیحی شہری مل کر ایک مشعل بردار جلوس نکال رہے ہیں۔ گزشتہ منگل دو عسکریت پسندوں نے ایک کلیسا پر حملہ کر کے کئی افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ حملہ آوروں نے ایک پادری کا گلا کاٹ دیا تھا اور بعد میں وہ خود بھی ایک کمانڈو آپریشن میں مارے گئے تھے۔ اس واقعے کے خلاف فرانس میں ایک علاقائی مسلم کونسل نے لیوں شہر میں آج ہفتے کے روز ’یکجہتی مارچ‘ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
مہاجرین کے باعث یورپ میں مزید حملے ہو سکتے ہیں، سلوواک وزیر اعظم
پیرس۔30 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)سلوواکیہ کے وزیر اعظم روبرٹ فیکو نے کہا ہے کہ یورپ میں مزید دہشت گردانہ حملوں کے خطرات کافی زیادہ ہیں۔ فیکو کے مطابق دہشت گرد یورپ کی جانب غیرمنظم ہجرت کرنے والوں کی آڑ میں اسلحہ بھی اسمگل کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے یورپ میں مزید حملوں کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فرانس اور جرمنی میں مسلمان شدت پسندوں کے حملوں میں 90 کے قریب افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔