مسلمانوں کے تئیں چیف منسٹر تلنگانہ کے ہمدردانہ رویہ کی ستائش

مسلم متحدہ محاذ کے وفد کی ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی سے ملاقات
حیدرآباد۔3اگست(سیاست نیوز) مسلم متحدہ محاذ کے وفد نے نائب وزیر اعلی جناب محمدمحمودعلی سے ملاقات کے دوران حکومت تلنگانہ کے فلاحی اسکیمات بالخصوص مسلمانوں کو فراہم کی جانے والی مرعات کی ستائش کی اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو اور نائب وزیراعلی کو کامیاب حکمرانی پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر وفد نے چیف منسٹر سے براہ راست ملاقات کے ذریعہ مسلم متحدہ محاذ کی جانب سے تہنیت پیش کرنے اور مسلمانوں کے متعلق کے چندرشیکھر رائو کے ہمدردانہ رویہ پر شکریہ ادا کرنے کا خیال ظاہر کی۔ وفد نے مسلم نائب وزیراعلی کے انتخاب کو چیف منسٹر کا تاریخ ساز فیصلہ قراردیا۔ مسلم متحدہ محاذ کے ذمہ داران مولانا قبول پاشاہ شطاری‘مولانا بابر پاشاہ‘ مولانا رحیم الدین انصاری‘مولانا جعفر پاشاہ‘ مولانا منیر الدین مختار‘ مولانا محمد زین العابدین انصاری‘مولانا قطب الدین چشتی ‘ مولانا محمد معراج الدین ابرار‘ مولانا احمد جمیل‘ مفتی صادق محی الدین فہیم ‘ مولانا مسعود حسین مجتہدی‘ مولانا تقی رضا عابدی‘مولانا خلیل الرحمن‘مولانا صفی احمد مدنی‘ جنا ب ضیا الدین نیئر‘ جنا ب عمر شفیق‘،ڈاکٹر شفیع‘مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری‘ مولانا سید حامد محمد قادری‘ مولانا سید محمود پاشاہ زریں کلاں‘ مولانا سید احمد قادری‘ ڈاکٹر مشتاق علی‘سید ابراہیم قادری کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مولانا قبول پاشاہ شطاری نے محمدمحمودعلی کوتہنیت پیش کرتے ہوئے ریاست کی ترقی اور امن وامان کے قیام کے لئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔بعدازاں جناب محمد محمودعلی نے بھی مسلم متحدہ محاذ کے وفد سے اظہار تشکرکیا اور چیف منسٹر سے وفد کی بہت جلد ملاقات کا بھروسہ دلایا ۔