چیف منسٹر کے سی آر کی محمد سلیم کی قیام گاہ پہنچ کر عید کی مبارکباد
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد سلیم کی قیام گاہ پہنچ کر انہیں عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ۔ منیٰ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور 12 فیصد مسلم تحفظات کے معاملے میں عہد کے پابند رہنے کا مسٹر کڈیم سری ہری ریاستی وزراء مسٹر این نرسمہا ریڈی مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی ، مسٹر سرینواس یادو مسٹر پدما راؤ ٹی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ مسز کویتا ڈی جی پی مسٹر انوراگ شرما ، سٹی کمشنر پولیس مہیندر ریڈی کمشنر پولیس سائبر آباد سی وی آنند کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار کے علاوہ ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ قائدین اور مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسٹر محمد سلیم سے بغل گیر ہوتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ ساتھ ہی تلنگانہ کے تمام مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ۔ منیٰ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھگڈر میں جاں بحق ہونے والے حجاج کرام بالخصوص ہندوستان اور تلنگانہ کے حجاج کرام کے سانحہ ارتحال پر ان کے ارکان خاندان کو اظہار تعزیت پیش کیا اور زخمیوں کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی امید ظاہر کی ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد سلیم کی قیام گاہ پر دو گھنٹے تک رہے ۔ ریاست کے تازہ حالت بالخصوص مسلمانوں کے مسائل اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ 12 فیصد مسلم تحفظات کی جانب سے روزنامہ سیاست کی تحریک کا ذکر آیا تو چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں سے کئے گئے وعدے کو نبھانے کے معاملے میں عہد کی پابند ہے ۔ ریاست کو مجموعی طور پر ترقی دینے اور عوام کی فلاح و بہبود کے معاملے میں حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔چیف منسٹر اور وزراء نے لنچ کیا ۔ محمد سلیم کے برادرں محمد علیم ، محمد کلیم نے چیف منسٹر ، وزراء اور دوسروں کا خیر مقدم کیا جب کہ ان کے فرزندان محمد سمیر اور سلمان نے انتظامات کی نگرانی کی ۔۔