شمس آباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : محمد شمس الدین شمس آباد ڈپٹی سرپنچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی نے مسلمانوں کی ترقی کے لیے چار فیصد تحفظات فراہم کئے تھے 14 سال بعد بھی چار فیصد تحفظات پر ہی عمل کیا جارہا ہے ۔ جب کہ کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ لیکن چار سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ کانگریس پارٹی ہی مسلمانوں کی اصل ہمدرد ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی صرف زبانی وعدوں کے ذریعہ عوام کو خوش کررہی ہے اس کا نتیجہ ٹی آر ایس کو 2019 انتخابات میں ملے گا ۔ کرشنا ندی کے پانی کی پائپ لائن ڈالنے کے لیے سڑک کی کھدوائی کی گئی اور اسے جوں کا توں برقرار رکھا گیا ۔ جس سے مسافرین کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔ جی او III کو برخاست کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کا اعلان کیا گیا لیکن مشن بھگیرتا کے نام پر اوقافی جائیداد کو نقصان پہنچاتے ہوئے پائپ لائن ڈالی جارہی ہے ۔ کانگریس کے دور میں ہی مسلمانوں کی ترقی ہوگی ۔ اس موقع پر محمد نجم الدین ، محمد ذاکر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔