ممبئی ۔10 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) یہ بہت تکلیف دہ حقیقت ہے کہ ہندوستان میں ایک مخصوص برادری کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، اداکارہ تاپسی پنو نے یہ ریمارک کیا، جن کی نئی فلم ’’ملک‘‘ دہشت گردی کے منصوبے میں پھنسی ایک مسلم فیملی کے اردگرد گھومتی ہے ۔ 30 سالہ تاپسی نے کہا کہ کسی کمیونٹی کے خلاف امتیاز برتا جانا اُن کے لئے بڑی وجہ ہے کہ اس پراجکٹ کو قبول کیا جائے ۔ انوبھوسنہا کی ہدایت میں بنی فلم ’’ملک‘‘ کمرۂ عدالت کا ڈرامہ ہے جس میں رشی کپور نے بھی اداکاری کی ہے ۔