مسلمانوں کو تحفظات کیخلاف سیاسی و قانونی لڑائی : کشن ریڈی

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی نے آج کہاکہ وہ تلنگانہ میں مسلمانوں کے پسماندہ طبقات کو تحفظات کی حد میں اضافہ کی ٹی آر ایس حکومت کی تجویز کے خلاف سیاسی و قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارٹی قائد مقننہ جی کشن ریڈی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرتے ہوئے ووٹ بینک سیاست کے لئے دیئے جانے والے تحفظات کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ ایک طرف قانونی اور دوسری طرف سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے حکومت کی اِس کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ بی جے پی عدالتوں میں اِس مسئلہ پر جاری مباحث میں شامل ہوگی یا پھر پہلے ہی جو عدالت سے رجوع ہوچکے ہیں، اُن کے ساتھ فریق بنے گی۔