علی گڑھ: مفتی خالد حمید نے ہولی کے پیش نظر شہر کے حساس علاقو ں کی دو مسا جد میں جمعہ کی نمازکاوقت تبدیل کیا ہے۔ان علاقوں میں ماضی میں ہولی کے موقع پر فرقہ وارانہ ٹکراؤ ہوچکا ہے۔
شہر مفتی خالد حمید نے عبد الکریم چوراہا اور پھول چوک کی مساجد میں جمعہ کی نماز کا وقت نصف گھنٹہ آگے بڑھا دیا ہے۔
یہ ایک بجے ہوتی ہے اب ایک بجکر تیس منٹ پر ہوگی۔دونوں مساجد کے متولیوں نے اسکا اعلان بھی کردیا ہے۔
ہولی کھیلنے کا وقت ایک بجے تک ہی ہے۔
مفتی خالدنے یہ بھی طے کیا کہ مین گیٹ کے بجائے مصلی پیچھے کی گیٹ سے آئیں۔مفتی خالد نے کہا کہ ان مساجد کے آس پاس ہولی کھیلنے والوں کی بھیڑ رہتی ہیں۔
بہتر یہی ہوگا کہ نماز کا وقت آگے بڑھا دیا جائے تاکہ سب کی ہولی بھی ہوجائے اور نمازبھی پر امن طریقہ سے ہو۔ سب کی رضا مندی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔