مسلمان، ہمارے بھائی : بیرن سنگھ

منی پور میں انہدامی کارروائی کے خلاف زبردست ہڑتال
امپھال۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر این بیرن سنگھ نے منگل کو کہا کہ منی پور کے مسلمان جو منی پوری مائوں سے ہیں ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے ’’خاص رشتہ دار‘‘ جیسے ہیں۔ 48 گھنٹوں سے جاری طویل ہڑتال اور دیگر احتجاجی انداز جو کہ ’’کئی مکانات اور اسکول بلڈنگ جو کہ گھیری بیگائوں میں پیر کو ہوا، بیرن سنگھ چیف منسٹر امپھال نے کہا کہ ’’انہدامی کارروائی‘‘ جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں کسی بھی قسم کی فرقہ واریت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’’نمبیل ندی‘‘ کے کنارے کئی غریب خواتین اور بوڑھے افراد کی رہائش گاہوں کو انہدام کرنے کے باوجود ’’کھتری بیگائوں’‘ کے مسلمانوں نے ایک بھی حکومت یا کارروائی کے خلاف نہیں کیا۔ منہدم کئے گئے گھروں میں 3 گھر ایسے تھے جن میں 9 افراد رہتے تھے اور ’’جعلی قومیت‘‘ کے حامل تھے۔ واضح رہے کہ مسلم آبادی والے محلوں میں منگل کو منی پور میں عام زندگی اس وقت درہم برہم ہوگئی کچھ ’’مسلم گروپس‘‘ نے کھتری بیگائوں میں مسلمانوں کے گھر منہدم کئے جانے پر ہڑتال کی اپیل کی۔ پولیس نے ہڑتال میں حصہ لینے کے لیے جمع ہوکر ٹریفک کے بہائو کو روکنے کی کوشش کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شل برسائے۔