نئی دہلی، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز مسلسل تیسرے دن گرواٹ دیکھی گئی اور یہ ایک ہفتے کی کم سطح پر پہنچ گئی۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 9 پیسے کم ہوکر 71.62 روپے فی لیٹر پر آ گئی جو 25 مئی کے بعد سب سے نیچی سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں آج 15 پیسے کی کمی رہی اور یہ 66.36 روپے فی لیٹر فروخت ہوا، جو 23 مئی کے بعد نیچی سطح ہے ۔ کولکاتا میں پٹرول 5 پیسے سستا ہوکر 73.74 روپے ، ممبئی میں 6 پیسے سستا ہوکر 77.28 روپے اور چینائی میں 7 پیسے سستا ہوکر 74.39 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔