لکھنؤ: بی ایس پی کے سربراہ مایا وتی نے کہا کہ بغیر کسی اجازت کے مسلح مظاہرہ کرنا اور نکالنابی جے پی کے لیڈروں نے فیشن بنالیاہے۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے کاس گنج میں بھی اسی طرح زبردستی جلوس نکالنے پر فرقہ وارانہ فسادہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کو روکنے کے بجائے وزیر اعظم مودی دوہرا معیار اپنا رہی ہے جس سے اس طرح کی حرکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بغیر اجا زت اور مسلح ہوکر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پولیس کے اعلی عہدیداروں کو اس طر ح کے جلوس اور مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی کی بھی ہو قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔لیکن موجودہ حکومت میں مسلح جلوس اور ریالیاں نکالنا ایک فیشن بن گیا ہے۔اس معاملہ میں مرکزی حکومت کو سختی سے پیش آنا چاہئے۔