مسلح ڈاکووں نے مندر سے 7 لاکھ روپئے کی رقم لوٹ لی

تھانے 10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریبا چھ مسلح ڈاکووں کی ایک ٹولی نے بھیونڈی کی مشہور مندر وجریشوری مندر سے سات لاکھ روپئے کی نقد رقم لوٹ لی ہے ۔ یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ ڈاکو نقاب لگائے ہوئے تھے اور مسلح تھے ۔ ان کے ہاتھوں میں تلواریں تھیں۔ وہ مندر پہونچے اور انہوں نے وہاں موجود واحد سکیوریٹی گارڈ کے ہاتھ پیر باندھے ۔ ڈبے کھول کر وہ رقم لے کر فرار ہوگئے ۔