مسلح افواج کے حوصلے بلند : راجناتھ

نئی دہلی 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ ملک میں مسلح افواج کا حوصلہ بلند ہے اور وہ دہشت گردوں کو بے اثر کرنے میں کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ راجناتھ کے ریمارکس چند روز بعد سامنے آئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد نے دھماکو مادے سے لدی گاڑی جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے بس قافلے میں گھساتے ہوئے زائداز 40 جوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔ راجناتھ نے یہاں ایک ایونٹ کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ تمام تر صورتحال کے باوجود مسلح افواج کا حوصلہ بلند ہے۔