مسقط ( عمان ) میں جشن دکن حیدرآبادی شعرا مدعو

حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب رشید راشد کوآرڈینٹر کے بموجب انڈین سوشیل کلب عمان کے زیر اہتمام بروز جمعہ 7 ستمبر کی شام 7 بجے انڈین ایمبیسی آڈیٹوریم میں جشن دکن کے موقع پر ایک عظیم الشان مشاعرہ و محفل غزل منعقد ہوگی ۔ جس میں شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد کے عالمی شہرت یافتہ طنز و مزاح کے شعراء مسرز شاہد عدیلی ، فرید سحر اور وحید پاشاہ قادری شرکت کریں گے ۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض فرید سحر انجام دیں گے ۔۔