مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے یوروپی یونین کے اقدامات،جرمنی نے پہل کی

نئی دہلی ۔ 20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی نے یوروپی یونین کی جانب سے نامزد صدر جیش محمد مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تیاریاں شروع کردی ہے جب کہ چین نے اقوام متحدہ میں ان پر امتناع عائد کرنے کی کوشش کو روک دیا تھا ۔ سفارتی ذرائع کے بموجب جرمنی مختلف رکن ممالک سے جو یوروپی یونین کے ہیں ، مسعود اظہر کو ایک دہشت گرد کی حیثیت سے فہرست میں شامل کرنے میں ساتھ دینے کی اپیل کرچکا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں ان کے سفر پر امتناع عائد ہونے کے علاوہ 28رکنی یوروپی یونین نے ان کے اثاثہ جات منجمد کردیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام 28ممالک جو یوروپی یونین کے رکن ہیں اس اقدام کی تائید کرچکے ہیں ۔ جس کے تحت پاکستانی دہشت گرد کو عالمی دہشت گرد قرار دیئے جائے گا اور اس پر یوروپی یونین کیح رکن ممالک میں داخلہ پر امتناع عائد کردیا جائے گا۔ اس تجویز پر تمام رکن ممالک اتفاق رائے کرچکے ہیں ۔ دو دن قبل یہ فیصلہ جس کی تجویز فرانس کی جانب سے پیش کی گئی تھی چین کی مخالفت کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا ۔ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاسکا اور نہ ان پر اقوام متحدہ کی صیانتی کونسل کی کمیٹی کی جانب سے تحدیدات عائد کی جاسکیں ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 14ارکان نے فرانس کی تجویز کی تائید کی تھی لیکن چین واحد ملک تھا جس نے اس اقدام کی مخالفت کی اور اس کے برعکس تجویز پیش کی ۔ اس نے مسعود اظہر کو ٹیکنیکی بنیادوں پر عالمی دہشت گرد قرار دینے سے انکار کردیا ۔