بیجنگ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزارت خارجہ چین کے ترجمان نے آج کہا کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے تنازعہ کی ’’خوشگوار یکسوئی’‘ ہوجائے گی، تاہم اس نے کسی مدت کا تعین کرنے سے انکار کردیا۔ وزارت خارجہ چین کے ترجمان نے منگل کے دن کہا کہ صدر ژی جن پنگ کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بعد جیش محمد پر جس نے دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، پاکستان نے اس پر امتناع عائد کردیا ہے۔ چین نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردوں کی اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل کرنے کی چوتھی بار بھی مخالفت کی ہے۔