مسز مِنی آئیپ ، زونل منیجر ، ساوتھ سنٹرل زون ، ایل آئی سی کا جائزہ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : مسز مِنی آئیپ نے آج بحیثیت زونل منیجر ، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ، ساوتھ سنٹرل زون جائزہ حاصل کیا جو تین ریاستوں تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور کرناٹک پر مشتمل ہے ۔ وہ ایل آئی سی میں کافی تجربہ رکھتی ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں پر کام کیا ہے ۔ زونل مینجر ساوتھ سنٹرل زون کا جائزہ حاصل کرنے سے قبل وہ بحیثیت ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ( انٹرنیشنل آپریشنس ) آف ایل آئی سی خدمات انجام دے رہی تھیں ۔۔

پی جی ڈی ایم پروگرامس میں داخلے
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز ، حیدرآباد کے پی جی ڈی ایم پروگرامس ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان مینجمنٹ ۔ جنرل / بینکنگ انشورنس اینڈ فینانشیل سروسیس / انٹرنیشنل بزنس / مارکیٹنگ مینجمنٹ / ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور ایگزیکٹیو پی جی ڈی ایم میں داخلوں کے لیے آخری تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کی گئی ہے ۔ اہل طلبہ آن لائن درخواست کے لیے ipeindia.org دیکھ سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9391932129 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔