مسز سومیا مشرا سی آئی ڈی کی سربراہ مقرر

ڈی سی پی ٹاسک فورس لمباریڈی کی خدمات میں دو سال کی توسیع
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست (سیاست  نیوز) ریاستی حکومت نے آج دو خاتون آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے۔ 1994 ء آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر سومیا مشرا کو تلنگانہ کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا سربراہ مقرر کیا ہے جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شریمتی کلپنا نائک کو تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی کا جوائنٹ ڈائرکٹر مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے۔ حکومت تلنگانہ نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی جو آج وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے تھے، کی میعاد میں دو سال کی توسیع کرتے ہوئے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ 1985 ء سب انسپکٹر بیاچ سے تعلق رکھنے والے بی لمبا ریڈی نے شہر کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے رتبہ پر ترقی حاصل ہوئی تھی اور انہیں ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مقرر کیا گیا ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے محکمہ کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والے پولیس عہدیدار کی میعاد میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں آج جی او جاری کیا گیا۔