مسرت عالم اور گیلانی کے خلاف کارروائی سے کانگریس ’’ غیر متاثر ‘‘

نئی دہلی۔/17اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج سخت گیر حریت کانفرنس کے صدرنشین سید علی شاہ گیلانی اور علحدگی پسند قائد مسرت عالم کے خلاف کارروائی پر غیر متاثر رہنے کا ادعا کرتے ہوئے اظہار حیرت کیا کہ انہیں اُکسانے کے الزامات میں کیوں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کی کارروائیاں ہندوستان دشمنی قانون کے تحت آتی ہیں۔ حکومت جموں و کشمیر کو وضاحت کرنی چاہیئے کہ کن دفعات کے تحت مسرت عالم اور گیلانی کو گرفتار کیا گیا ہے۔