حیدرآباد۔ 5؍ مئی ( سیاست نیوز) عنبرپیٹ یکخانہ مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے سوشیل میڈیا پر اپیل کرنے والے سابق کارپوریٹر خواجہ بلال کو رین بازار پولیس نے احتیاطی طور پر گرفتار کرلیا ۔ خواجہ بلال احمد نے اپنے فیس بکس کے ذریعہ عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ یکخانہ مسجد کو شہید کرنے کے خلاف احتجاج کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اس میں مدد کیلئے عوام سے اپیل کی تھی ۔ پولیس نے فیس بک اکاونٹ کا تجزیہ کرنے کے بعد خواجہ بلال کوآج انکے مکان پہنچ کر گرفتار کرلیا ۔ سابق کارپوریٹر کو گرفتاری کے بعد کنچن باغ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا اور انہیں کل رہا کیا جائیگا ۔