مسجد یکخانہ عنبر پیٹ کی دوبارہ تعمیر کیلئے حکومت کی دعوت افطار کا بائیکاٹ،آج کُل جماعتی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس

حیدرآباد۔/26 مئی، ( راست ) آل انڈیا صوفی علماء کونسل کے زیر اہتمام 27مئی بروز دوشنبہ 4 بجے شام بمقام اردو گھر مغلپورہ حکومت تلنگانہ کے مسلمانوں سے کئے گئے وعدے پورا نہ کرنے اور مسجد یکخانہ عنبرپیٹ کی دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کیلئیحکومت کو مجبور کرنے کے لائحہ عمل کو قطعیت دینے کیلئے دینی ، مذہبی، سماجی تنظیموں کی کُل جماعتی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس رکھی گئی ہے جس میں ہر مکتب فکر کے نمائندہ حضرات بے مسلکی وابستگی کے کلمہ کی بنیاد پر حکومت کے اس ظالمانہ رویہ کے خلاف احتجاج پر اتفاق رائے قائم کریں گے اور اس سال حکومت کی جانب سے مختلف مساجد میں اور کمشنر پولیس ، وزیر داخلہ اور چیف منسٹر کی دعوت افطار اور مسلمانوں کو دیئے جانے والے رمضان تحفہ کے بائیکاٹ کا مشترکہ اعلان کیا جائے گا۔