مسجد کے کیر ٹیکر کا مسجد کے احاطہ میں ہی قتل

لکھنؤ۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کا علاقہ کاکوری کی ایک مسجد کا کیرٹیکر مسجد کے احاطہ میں چہارشنبہ کے دن مردہ دستیاب ہوا۔ 60 سالہ کیرٹیکر جس کی شناخت بحیثیت امتیاز کی گئی ہے، کا گلہ کٹا ہوا تھا۔ وہ گزشتہ چار سال سے مسجد میں ہی مقیم تھا۔ پولیس فوری مقام واردات پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔