مسجد اور ریستواں دھماکے ،51ہلاک

جوز (نائجیریا) ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایمرجنسی ایجنسی کے عہدیدار کا کہنا ہیکہ ایک پرہجوم والی مسجد اور مسلمانوں کے ہی ایک ریستوان میں ہوئے دو بم دھماکوں میں 51 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی سے وابستہ عبدالکلام محمد نے بتایا کہ دونوں بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 67 ہوگئی ہے جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثناء عینی شاہدین نے بھی اپنی شناخت مخفی رکھے جانے کی شرط پر بتایا کہ مقدس ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نے بتایا میں دھماکہ اس وقت ہوا جب امام صاحب خطبہ پڑھ رہے تھے جبکہ دوسرا دھماکہ شاگالنکو نامی ریستوران میں ہوا جہاں اکثر شہر کی سیاسی شخصیتیں آئی ہیں۔ جوز ایک ایسے علاقہ میں واقع جہاں نائجیریا کی مسلم اکثریت اس کے شمال میں اور جنوب میں بسے ہوئے عیسائی اکثر جھڑپوں میں ملوث ہوجاتے ہیں۔ ماضی میں بھی اس شہر کو بوکوحرام نے نشانہ بناتے ہوئے دھماکے کئے تھے۔