قاہرہ: پیر کے روز عرب نے مسجد الاقصیٰ میں یہودی قانون نافذ کرنے کے لئے اسرائیلی فوج کے بار بار حملوں کی سختی کے ساتھ مذمت کی ۔ زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق سعید ابواسٹنٹ سکریٹری جنرل فار فلسطین اور عرب خطوں میں قبضوں کے امور نے کہاکہ حالیہ دنوں میںیروشمل میں پیش ائے واقعات کو فلسطینیوں اور مسلمانوں کے حقوق اور بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی قراردیاہے۔
علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اس بات پر زوردے رہا ہے کہ ’’ عارضی طور پر جو تقسم مسجد الاقصی کے حوالے کی گئی اور جان بوجھ کر یروشلم میں اپنی یہودیت کو برقرار رکھنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔اسرائیل فوج کے ساتھ تازہ جھڑپوں کے پیش نظرتازہ خلا ف ورزی قراردیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے فلسطین کو امداد بند کردینے کی دھمکی پر علی نے کہاکہ فلسطینیوں کو ایسا کسی بھی قسم کادباؤ نہیں دینا چاہئے۔
عرب لیگ نے اس موقع پر بہت ساری قراردادیں فلسطینیوں کی حمایت میں منظور کی‘جس میں عمان سمیت کا مسئلہ بھی شامل ہے جس کا مقصد فلسطین کو دی جانے والی مدد کو دوگنا کرنے کی کوشش ہے۔پیر کے روز تقریبا58اسرائیلی غیر مقامی لوگ مسجد الاقصی کے کمپاونڈ میں داخل ہوگئے تھے۔
پچھلے کچھ سالو ں سے مسجد الاقصی کا کمپاونڈ مسلمانو ں اور یہودیوں کے لئے احترام کا مقام بناہوا ہے ۔اسرائیل کی جانب سے مقدس مقام پر تحدیدات عائد کرنے کے بعدجولائی 14کے بعداسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں کم سے کم پانچ فلسطینی ہلا ک ہوگئے ہیں۔مگر تشدد میں اس وقت کمی آئے تھی جب جولائی میں اسرائیل نے مذکورہ مقام پر نصب میٹل ڈیٹکٹرس اورکیمرے ہٹادئے تھے