مسجد اقصیٰ کے بعد صہیونیوں نے مسجد ابراہیمی

کی بنیادوں کی کھدائی شروع کردی

الخلیل۔5جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قابض صہیونی حکام نے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی کی بنیادوں تلے کھدائی کے بعد الخلیل شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ کی بنیادیں بھی کھوکھلی کرنا شروع کردی ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق الخلیل شہر میں محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر اسماعیل نے بتایا کہ صہیونی حکام اوریہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی کے تاریخی حصے میں سرنگ کی کھدائی شروع کی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مسجد ابراہیمی کی بنیادوں میں کھدائی مسجد کو نقصان پہنچانے کی صہیونی سازشوں کا حصہ ہے اور اس کے نتیجے میں مسجد ابراہیمی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد ابراہیمی کی بنیادوں میں کھدائی کے لیے یہودی کمپنیوں کے ملازمین اور یہودی آباد کاروں کو سخت سیکوریٹی مہیا کی گئی ہے۔صہیونی حکام کھدائی کے ذریعے مسجد ابراہیمی کے قریب مدفن ا نبیاغار تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے کھدائی کے مقام پر فلسطینی شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تاہم یہودی آباد کار کھلے عام وہاں جاتے ہیں۔