تہران۔26جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے مسجد اقصیٰ کے احاطہ پر دھاوا کیا جس کی وجہ سے مصلیوں کے ساتھ فوجیوں کی جھڑپیںہوگئیں ‘ پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ فلسطینی ہلال احمر کے بموجب مصلیوں کے گروپ پر لاٹھی چارج کیا گیا اور ربر کے غلاف والی فولادی اور آنسو گیس کی گولیاں برسائی گئی جس کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہوکر اسپتال میں شریک ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے بموجب فوج نے آج علی الصبح مسجد اقصیٰ پر دھاوا کیا ۔ کٹر یہودی نوآبادکار مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جس کی وجہ سے مصلیوں اور فوج میں جھڑپ ہوگئی ۔