مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلہ پر امتناع برخاست

یروشلم ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں یروشلم کی مسجد الاقصیٰ کے احاطہ میں فلسطینی مسلمانوں کے داخلہ پر عائد امتناع کو آج برخاست کردیا جس کا امریکہ نے فی الفور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں گذشتہ تین ہفتوں کے تشدد سے پیدا شدہ کشیدگی کے خاتمہ کی سمت یہ ایک اچھا قدم ہے۔ فلسطینی اتھاریٹی کے صدر محمد عباس نے اپنے سیکوریٹی فورسیس اور سیاسی گروپوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایسے کسی بھی تشدد کے پھوٹ پڑنے سے گریز کریں جس سے نئی تحریک انتفادہ شروع ہوجانے کے اندیشے بڑھ سکتے ہیں۔ محمود عباس کی اس ہدایت کے بعد اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلہ پر عائد اپنی پابندی کو ختم کردیا۔