مسجد احسن کوتوال گوڑہ کا جناب محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

شمس آباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں ثریا بیگم بنت احسن عابدی کی جانب سے مسجد تعمیر کروائی گئی ۔ مسجد کو مسجد احسن کے نام سے موسوم کیا گیا ۔ جس کا افتتاح جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر درس قرآن مجید و نعت شریف کی محفل بھی منعقد کی گئی ۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے بعد مسجد افتتاح کے تمام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوتوال گوڑہ میں ہندو مسلم جو کہ مسجد کے افتتاح کے موقع پر موجود ہیں ایک گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ پیش کررہی ہے ۔ مقامی افراد نے اپنے اپنے مسائل سے واقف کروایا ۔ جس پر ڈپٹی چیف منسٹر نے تمام مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ ، میر محمد علی قادری ، میر ماجد علی قادری ، میر مجتبیٰ علی قادری ، سید عبدالسلام قادری شاہدی بغدادی ، افتخار احمد شریف ، ایس ایم افسر قادری ، ایس ایم اسلم قادری ، عبدالمقیت چندا ، محمد عبدالقادر ، محمد شمس الدین ، راچا ملا سدیشور سرپنچ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔