نئی دہلی ۔ /9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مختلف شعبوں میں ہندوستان اور کینیڈا کے مستحکم تعلقات کی ضرور ت پر زور دیا ۔ انہوں نے یہ تبصرہ کینیڈا کے قائد اپوزیشن اینڈرو شیرسے نئی دہلی میں ملاقات کے دوران کیا ۔ سرکاری بیان کے بموجب وزیراعظم نے کہا کہ 2015 ء میں ان کے دورۂ کینیڈا کے موقع پر دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں اضافہ ہوا اور وہ دفاعی شراکت داری تک پہنچ گئے ۔ شیر نے بھی کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا استحکام اہم ہے ۔ شیر /7 اکٹوبر تا /13 اکٹوبر ہندوستان کا دور ہ کررہے ہیں۔ان کا یہ اولین دورہ ہند ہوگا لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہندوستان کے حالت سے اچھی طرح واقف ہیں ۔